اسکولوں کے لئے سبق ،کے جی سے بارویں کلاس تک کے لئے مفت آف لائن ویڈیوز اور ٹیسٹ (انگریزی میں)

اسکولوں کے لیے sabaq.pk کی آف لائن کاپی

سبق لائٹ سرور اسکولوں کے لیئے بنائی گئی sabaq.pk کی آف لائن کاپی ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف آپ بغیر انٹرنیٹ استعمال کیے sabaq.pk کی تمام ویڈیوز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ہمارے پریکٹس ٹیسٹ فیچر سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔



سبق لائٹ سرور ایک Raspberry Pi کمپیوٹر، ایک Wi-Fi Router, 128 GB Memory Card اور ایک UPS پر مشتمل ہے جو بجلی نہ ہونے کی صورت میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کے پاس لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا موبائل فون ہے تو آپ وائی ​​فائی کے ذریعے سبق لائٹ سرور کے ساتھ کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔

How Sabaq Lite Works in School

سبق لائٹ سرور کو تین مختلف طریقوں سے اسکولوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۱-کلاس رومز میں

کلاس رومز میں  LED  ٹی وی یا پروجیکٹر کو   Wi-Fi   کے ذریعے کنیکٹ کر کے سبق کے تمام لیکچرز بڑی سکرین پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ Video Animation کی مدد سے بنائے گئے لیکچرز کے ذریعے طلباء ان لیکچرز کو ذیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں۔

۲-کمپیوٹر لیبز میں

کلاس میں پڑھائے گئے لیکچرز کی از خود تیاری کے لیے طلباء کمپیوٹر لیب میں ان لیکچرز کوجتنی بار چاہیں دیکھ سکتے ہیں۔ ویڈیوز دیکھنے کے بعد طلباء کے لیے ایکسر سائز، چیپٹر اور سبجیکٹ لیول کے پریکٹس ٹیسٹ دینے کی آپشن دی گئی ہے تا کہ طلباء اپنی سہولت کے مطابق پریکٹس ٹیسٹ کے ذریعے اپنی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنے Concepts کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

۳-ٹیچر ٹریننگ

سبق لائٹ سرور ٹیچر ٹریننگ کے لیے بھی یکساں مفید ہے۔ اساتذہ اپنے Concepts کو وقت کے ساتھ ساتھ ریفریش کرنے کے لیے سبق لائٹ سے مدد لے سکتے ہیں۔ ویڈیو لیکچرز تک آسان رسائی اساتذہ کو کم وقت میں نصاب کو دہرانے میں مدد دیتی ہے۔

سبق لائٹ کے استعمال کی مانیٹرنگ

سبق لائٹ سرور کا سب سے اہم فیچر اس کی ریموٹ مانیٹرنگ ہے۔ اسکول انتظامیہ، پرنسپل، ڈونرز یا ایڈمنسٹریٹر اپنے دفاتر، گھر یا کارپوریٹ آفس میں بیٹھ کر اس بات کی مکمل نگرانی کر سکتے ہیں کہ کون کون سی ویڈیوز کو کن اساتذہ اور کلاس نے کتنی بار دیکھا کون سے پریکٹس ٹیسٹ کب او ر کتنی بار Attempt کیے گئے۔ اس سے اسکول انتظامیہ کو طلباء کی کمزوریوں کو جاننے میں مدد ملتی ہےاور وہ ان خامیوں کو دور کر کے اسکول کے رزلٹ میں بہتری لا سکتے ہیں۔

سبق لائٹ کو اسکول میں استعمال کرنے کا طریقہ


سبق لائٹ سرور کو اسکولز میں انسٹال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔

۱- سبق لائٹ سرور : ۱ عدد

۲ - سمارٹ ٹی وی : 2 یا اس سے ذیادہ (سائنس اور انگلش کے مضامین تمام طلباء کو پڑھانے کے لیے۔)

۳-کمپیوٹر لیب کا سامان: 20 یا اس سے زائد کمپیوٹرز یا 10” کے ٹیبلٹس، جن کے ساتھ 4-3 ہیڈفونز (Audio Extension Replicators) لگا کر طلباء شیئر کر کے ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

۴- اساتذہ کے لیے ٹیبلٹس یا سمارٹ فونز : 5 یا اس سے ذیادہ ، تاکہ اساتذہ لیکچرز کو اپنے دفاتر یا سٹاف رومز میں بیٹھ کر دہرا سکیں۔

ریموٹ مانیٹرنگ کے لئے کس طرح سبق لائٹ کو سے Connect کیا جاتا ہے

سبق لائٹ کو کلاؤڈ سے Connect کرنے کی آپشن موجود ہے۔ اس کے لیے آپ کو ایک تھری جی یا فور جی یو ایس بی ڈونگل خریدنا ہو گی تا کہ سبق لائٹ کے استعمال کا ڈیٹا کلاؤڈ پر منتقل کیا جا سکے۔ اسکے علاوہ آپکو ہر مہینے انٹرنیٹ کنیکشن درکار ہو گا جسکی مدد سے یہ ڈیٹا کلاؤڈ پر منتقل کیا جا سکے گا ۔

Connect to the Cloud for Remote Monitoring

جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبق لائٹ سرور ہر اسکول میں استعمال ہونے والا ڈیٹا کلاؤڈ پر منتقل کر رہا ہے۔ اسکول پرنسپل، کارپوریٹ انتظامیہ اور ڈونرز اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعہ اس ڈیٹا تک کہیں سے بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ریموٹ مانیٹرنگ ایک نہائت طاقتور ذریعہ ہے جو سکولوں کے تکارکردگی میں بہتری لانے میں مدد دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ اصل میں سبق لائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔

سبق لائٹ سرور کو اسکولوں میں انسٹال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔

۱-سبق لائٹ سرور : 1 (جو کہ سبق فاؤنڈیشن سے حاصل کیا جا سکتا ہے؛ قیمت معلوم کرنے کے لیے کال یا ای میل پر رابطہ کریں۔)

۲-کلاس رومز کے لیے سمارٹ ٹی وی: 2 یا اس سے ذیادہ (جو کہ مارکیٹ سے خریدنا ہوں گے۔)

۳-کمپیوٹر لیب کا سامان: (جو کہ مارکیٹ سے خریدنا ہوں گے۔)

۱- 20 یا اس سے زائد کمپیوٹرز یا "10 کے ٹیبلٹس

۲- 4 ہیڈفونزایک کمپیوٹر یا ٹیبلٹ کےلیے (کل 80 ہیڈ فونز)

۳- 5 Audio Extension Replicators جسکی مدد سے 4 طلباء ایک کمپیوٹر سے کنیکٹ ہو سکیں

۴- "10 ٹیبلٹس اساتذہ کے لیے: 5 عدد (جو کہ مارکیٹ سے خریدنا ہوں گے۔)

سبق لائٹ سرور کے علاوہ ذیادہ تر equipment آپکو مارکیٹ سے خریدنا ہوگا۔

راہنمائی کے لیے آپ ہم سے ہمارے ای میل marketing@sabaq.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہمارا نمائندہ آپکو مکمل راہنمائی فراہم کرے گا۔

سبق لائٹ سرور کسے خریدنا چاہیے؟

۱- سکول کے مالکان
۲- ٹیوشن اکیڈمیز کے مالکان
۳- ڈونرز
۴- ڈونر ایجنسیز